0
Friday 9 Oct 2020 17:11
آیت اللہ خمینی سے ایران کی عوام پیار کرتی تھی

آیت اللہ خمینی دہی اور روٹی کھاتے تھے اور نواز شریف کیلئے ہیلی کاپٹر پر نہاری آتی تھی، عمران خان

آیت اللہ خمینی کی بیٹی کی باہر جائیدادیں نہیں تھیں
آیت اللہ خمینی دہی اور روٹی کھاتے تھے اور نواز شریف کیلئے ہیلی کاپٹر پر نہاری آتی تھی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر چوری بچانے کی تحریک چلا رہے ہیں اور فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جتنے جلسے کر لے قانون توڑا تو سیدھے جیل میں جائیں گے۔ اسلام آباد میں آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی اور ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں تھا لہٰذا قانون کی بالادستی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑا اہم وقت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سارے بیروزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں، پوچھا جائے کہ یہ سارے کیوں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سب اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کیوںکہ یہ قانون کی بالا دستی نہیں مانتے۔

یہ کہتے ہیں کہ ہم چوری کریں، ڈاکہ ڈالیں تو کوئی ہمیں ہاتھ نہ لگائے، عدالت 2 سال کے بعد فیصلہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے، یہ فیصلے اس لیے نہیں مانتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے اوپر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی دیکھے کہ 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور اب کیا ہے، یہ سجمھتے ہیں کہ باہر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا، یہ لوگ کسی اور مقصد کے لیے نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود لندن میں بیٹھے ہیں اور کارکنوں سے کہتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلو، یہ کارکنوں کو قیمے کے نان بھی کھلا دیں تو کارکن نہیں نکلیں گے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک چلا رہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو بھی اپنے خطاب میں وزیراعظم نے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان کا ایک نیا ترجمان بنا ہے، میں اس کے بارے میں کیا کہوں، وہ ہمارے وزیر کا بھائی ہے، اس نے نواز شریف کا موازنہ آیت اللہ خمینی کر دیا کہ وہ بھی باہر گئے تھے۔ حالانکہ آیت اللہ خمینی کی بیٹی کی باہر جائیدادیں نہیں تھیں، ان کے لئے لاہور سے نہاریاں نہیں آتی تھیں، ان سے ایران کی عوام پیار کرتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 891082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش