0
Sunday 11 Oct 2020 10:06

مولانا عادل خان اور انکے ڈرائیور کی نمازِ جنازہ ادا

مولانا عادل خان اور انکے ڈرائیور کی نمازِ جنازہ ادا
اسلام ٹائمز۔ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور مقصود کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور مقصود کی نمازِ جنازہ آج صبح 9 بجے جامعہ فاروقیہ فیز 2 حب ریور روڈ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں علمائے کرام کے علاوہ جامعہ فاروقیہ کے اساتذہ، طلبہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ مولانا عادل کے بھائی عبید اللّٰہ خالد نے پڑھائی، مولانا عادل خان کو جامعہ فاروقیہ فیز ٹو کے احاطے میں انکے والد مولانا سلیم اللہ خان کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا راشد محمود سومرو، مفتی تقی عثمانی، مولانا رفیع عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی نعمان نعیم و دیگر علماء نے بھی مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ ادا کی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر جامعہ فاروقیہ اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار تین دہشتگردوں نے گھات لگا کر مولانا عادل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 891419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش