0
Monday 12 Oct 2020 12:54

قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا، عثمان بزدار

قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت آج پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اشیا کی مقررہ قیمت پر فراہمی کے لیے انتظامی اقدامات اٹھانے پر غور ہو گا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو قیمتوں کی موجود صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا جبکہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لیے مزید خوشخبری آ گئی۔ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست سے 9 فیصد سے زائد ہیں جبکہ یہ چوتھا ماہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 891588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش