0
Friday 16 Oct 2020 16:41

22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، مریم نواز

22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے پہلے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے رہنما (ن) لیگ مریم نواز جاتی امرا سے روانہ ہوگئی ہیں۔ متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ ہوگا جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، رہنما (ن) لیگ مریم نواز قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوچکی ہیں جبکہ مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ ہیں، راستے میں ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 2 کرینیں بھی مریم نواز کے قافلے کا حصہ ہیں۔ جلسہ گاہ روانگی سے قبل مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ اللہ کا نام لے کر عوام کے لیے جدوجہد کرنے میدان میں نکلے ہیں، آج جمعہ کے مبارک دن پر 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لئے نکلے ہیں، سب کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اس ریلی میں شریک ہوں تاہم سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں۔
خبر کا کوڈ : 892377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش