0
Saturday 17 Oct 2020 19:01

موجودہ سیاسی صورتحال حد درجہ پریشان کن ہیں، عوامی مجلس عمل

موجودہ سیاسی صورتحال حد درجہ پریشان کن ہیں، عوامی مجلس عمل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل کے سینئر رہنما محمد شفیع خان نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل عوام میں تقریر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی  موجودہ  سیاسی صورتحال کو حد درجہ پریشان کن اور اضطراب انگیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کی زور زبردستی کی پالیسیوں کے سبب سربراہ تنظیم و حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو کشمیر کے سب سے بڑے اور قدآور مذہبی، سماجی اور سیاسی رہنما بھی ہیں سمیت سینکڑوں رہنما اور نوجوان اب تک مختلف جیلوں اور گھروں میں قیدوبند کی زند گی گزاررہے ہیں۔

محمد شفیع خان نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو 5 اگست 2019ء سے لگاتار  اپنے ہی گھر میں نظربند رکھ کر موصوف کی پُرامن سرگرمیوں پر قدغن عائد کی گئی ہے جو حد درجہ تکلف دہ اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے تنظیم اور عوام کی جانب سے یہ پُرزور مطالبہ کیا کہ چونکہ پیغمبر اسلام حضرت نبی رحمت (ص) کی ولادت باسعادت کا متبرک مہینے کی آمد آمد  ہے۔ اس لئے تمام سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ میرواعظ عمر فاروق کو فوری طور پر اور بلا مشروط رہا کیا جائے تاکہ موصوف حسب سابق جامع مسجد سرینگر کے منبر و محراب سے عوام کی دینی، سماجی  اور سیاسی رہنمائی کا فریضہ اور اپنی منصبی ذمہ دایاں ادا کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 892508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش