0
Saturday 17 Oct 2020 14:59

وزارت داخلہ کی 5 ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش

وزارت داخلہ کی 5 ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ میں سے 5 ہزار 807 افراد کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آیا ہے، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کر دی ہے، بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں، اور بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ اور امیگریشن ڈائریکٹوریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے، جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دیئے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائے گا۔ جائزہ کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس سال میں 2 بار باقاعدگی سے منعقد ہوگا، جائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دیئے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 892559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش