0
Sunday 18 Oct 2020 00:47

کل کی تقریر سے ہم نے نواز شریف کو غدار سمجھنا شروع کر دیا، غلام سرور خان

کل کی تقریر سے ہم نے نواز شریف کو غدار سمجھنا شروع کر دیا، غلام سرور خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کل کے جلسے کی تقریر سے ہم نے نواز شریف کو غدار سمجھنا شروع کر دیا ہے، وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانولہ جلسے میں فوج کے شہداء کا نام تک نہیں لیا گیا، دہشت گردوں اور پی ڈی ایم کا ایک ہی مشن ہے، انہوں نے دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، دہشت گردوں نے شہداء پر فائرنگ کی جبکہ پی ڈی ایم نے فوج کا نام لے کر لفظی گولہ باری کی، ایسی سوچ پر لعنت بھیجتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب کھل کر سامنے آگئی ہے، افواج پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہیں جبکہ تباہ مسلم ممالک کی پہلے فوج تباہ کی گئی، اپوزیشن پاکستان کو شام بنانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ففتھ جنریشن، یہود و ہنود کی وار ہے، یہ پاکستان میں خانہ جنگی کا سماں پیدا کرنا چاہتے ہیں، مگر پوری قوم فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف خود کو الطاف حسین اور شیخ مجیب بنانا چاہتے ہیں، کل کے جلسے کی تقریر سے ہم نے نواز شریف کو غدار سمجھنا شروع کر دیا ہے، اس کے مطابق قانونی ایکشن ہوگا، نواز شریف پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، نواز شریف کو پاکستان میں واپس لا رہے ہیں، یہاں وہ سزائیں بھگتیں گے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پی آئی اے اور اس کے کسی اثاثہ کی نجکاری نہیں کی، پی آئی اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں، مہنگائی اور بےروزگاری پر قابو تاحال نہیں پاسکے، ہر کابینہ اجلاس کے بعد ایک گھنٹہ مہنگائی پر بات ہوتی ہے، تاہم مہنگائی کے جن پر قابو پا لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 892647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش