1
Sunday 18 Oct 2020 22:45

فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر حقیقت کو بدل نہیں سکتی، جامعۃ الازہر

فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر حقیقت کو بدل نہیں سکتی، جامعۃ الازہر
اسلام ٹائمز۔ مصر کی قدیمی ترین اسلامی درسگاہ جامعۃ الازہر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں فلسطینی سرزمین پر غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے وسیع بنیادوں پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس بیان میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کو فلسطینی حکومت کے خلاف جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کا یہ فیصلہ فلسطینی حکومت کی مقبوضہ سرزمین پر کھلم کھلی جارحیت اور فلسطینی احساسات کو مجروح کرنے کا ایک اشتعال انگیز اقدام ہے۔

عرب ای مجلے الخلیج الجدید کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایسے اقدامات فلسطینی سرزمین کی حقیقت اور عربوں کے ساتھ اس کے تعلق کو بدل نہیں سکتے بلکہ (ان اقدامات کے ذریعے) غاصب صیہونی رژیم نے مظلوم فلسطینی قوم کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جامعۃ الازہر نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قبضے پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کے ان اقدامات کو روکنے کے لئے عملی تدابیر اختیار کرے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی سرزمین "مغربی کنارے" پر مزید 4 ہزار 948 یہودی گھر تعمیر کرنا چاہتی ہے جو مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر صیہونی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 892761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش