0
Wednesday 21 Oct 2020 01:17

قبروں میں چھپائی گئی 17 کلو گرام منشیات برآمد

قبروں میں چھپائی گئی 17 کلو گرام منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 17 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر میوہ شاہ قبرستان شیر شاہ میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران قبروں میں چھپائی گئی 17 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ میں کی جانے والی دوسری کارروائی کے دوران 3 کلو افیون قبضے میں لے لی گئی، جس کے دوران زین الدین نامی ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی جب کہ منشیات اسمگلنگ کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
خبر کا کوڈ : 893196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش