0
Wednesday 21 Oct 2020 12:10

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی ہاؤس سندھ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ پولیس سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو گلشن اقبال میں دھماکے سے متعلق ابتدائی رپو رٹ بھی پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے دباؤ ڈالے جانے، گھر کا گھیراؤ کرنے اور اپنے ساتھ کی گئی تضحیک پر آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت کئی اعلیٰ پولیس افسران نے دو ماہ کی چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم آرمی چیف کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور تحقیقات کے احکامات پر انہوں نے یہ فیصلہ موخر کر دیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ آئی جی آفس پہنچے تھے اور سندھ پولیس سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔ انہوں نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور سی سی پی او کراچی غلام نبی میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور صوبے میں قیام امن کیلئے سندھ پولیس کی خدمات کو سراہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 893235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش