0
Friday 23 Oct 2020 12:36

دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، میلاد پروگرامز کو سیکیورٹی فراہم کیجائے، ثروت اعجاز قادری

دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، میلاد پروگرامز کو سیکیورٹی فراہم کیجائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد ایک بار پھر دہشتگردی کیلئے سر اٹھا رہے ہیں، عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں اور ریلیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، یوم ولادت رسولﷺ منانا عین اسلام اور عوام کی خدمت کرنا عبادت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کو حکمران مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، حکومت دعوؤں سے باہر نکل کر عملی طور پر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے آٹا، چینی کا مصنوعی بحران کیوں پیدا ہوا، مصبوعی بحران اور مہنگائی کرنیوالے حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں، تو عوام کو بتایا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بے روزگاری،مہنگائی سے غریب پریشان حال اور خودکشی کرنے پر مجبور ہے، ریاست مدینہ طرز حکمرانی میں امیر غریب سب کے حقوق یکساں تھے، آج امیروں کو تمام تر سہولتیں اور غریب کو مہنگائی و بے روزگاری کے تحفے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام زندہ قوم ہیں، ملک کی معاشی ترقی کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں، حکومت عوام دوست پالیسی مرتب اور مصنوعی بحران ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے پرگرامز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش