1
Sunday 25 Oct 2020 00:49

سوڈان نے بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کر لیا

سوڈان نے بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کر لیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد ایک اور عرب ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر اتفاق کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے سوڈان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کیا۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک، فوجی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کو فون پر ساتھ لیا اور اس معاملے پر گفتگو کی۔ اس ٹیلی فونک ملاقات کے بعد تینوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل کے سربراہان تعلقات کو بحال کرنے اور ایک دوسرے سے دشمنی کو ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے، جلد ہی تینوں ممالک کے وفود ایک دوسرے سے ملاقاتیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 893883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش