0
Sunday 25 Oct 2020 10:42

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں۔ مریم نواز دیگر لیگی قائدین کے ہمراہ لاہور سے کوئٹہ پہنچی ہیں جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی ساتھ ہیں۔ مریم نواز نے طیارے میں ہی ایڈوانس میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ کوئٹہ پہنچنے پر کارکنوں نے مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ  مریم نواز نے سابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کی۔
اس دوران مریم نواز نواز لیگ میں شامل ہونے والے جعفر خان مندوخیل کے گھر پہنچیں جہاں انہیں روایتی علاقائی لباس کا  تحفہ دیا گیا اور چادر پہنائی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 893907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش