2
Sunday 25 Oct 2020 22:44
18 سالہ جوان کی بہیمانہ شہادت

فلسطینی مزاحمتی محاذ کیجانب سے اسرائیل کیخلاف ہر قسم کی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت پر تاکید

فلسطینی مزاحمتی محاذ کیجانب سے اسرائیل کیخلاف ہر قسم کی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت پر تاکید
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے نابلس کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کی بہیمانہ شہادت کو اسرائیلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے غاصب صیہونی فوجیوں اور غیرقانونی یہودی آباکاروں کے دہشتگردانہ جرائم سے مقابلے کے لئے مغربی کنارے کے اندر ہر قسم کی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت لانے پر تاکید کی ہے۔ اس مزاحمتی تحریک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عامر عبدالرحیم صنوبر پر وحشیانہ حملہ اور پھر اس کی بہیمانہ شہادت، اسی دہشتگردی کا ایک حصہ ہے جو غاصب صیہونی دشمن نے فلسطینی قوم کے خلاف پورے مغربی کنارے میں شروع کر رکھی ہے۔ عرب نیوز
چینل المنار کے مطابق جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ یہ صیہونی جرم، اسرائیلی جارحیتوں کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرنے والی تمام تنظیموں اور غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستیاں بنانے والوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں 18 سالہ فلسطینی نوجوان کی غمناک شہادت کے حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ عامر صنوبر کو شہید کرنے کا اسرائیلی اقدام، صیہونی دہشتگردی کی مختلف صورتوں میں سے ایک ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے
مطابق انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے اس جرم کا جواب مزاحمتی جدوجہد کا تسلسل، انقلاب اور مغربی کنارے میں غاصب و قابض صیہونی رژیم و آبادکاروں کے خلاف جاری انتفاضے میں شدت کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ حازم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستیاں استوار کرنے کے اقدامات کے باعث غاصب صیہونی رژیم کو ان جیسے جرائم کے ارتکاب میں مزید حوصلہ ملا ہے۔

اسی حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حرکۃ الاحرار الفلسطینیہ نے بھی اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ عامر صنوبر کی شہادت غاصب صیہونی دشمن کے سیاہ
کارناموں میں ایک اور جرم کا اضافہ ہے جبکہ فلسطینی قوم کی جانب سے اس جرم کا جواب مسلح و شہادت طلبانہ سمیت ہر قسم کی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت سے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی شہر نابلس کے نواحی گاؤں یتما سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان عامر عبدالرحیم صنوبر کی گاڑی کی تعقیب کی گئی اور اسے روک کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ زخمی عامر عبدالرحیم پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے بندوقوں کے بٹ بھی برسائے گئے جس کے باعث 18 سالہ فلسطینی نوجوان رام اللہ کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 893994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش