0
Monday 26 Oct 2020 19:58

ڈی آئی خان، پٹرول پمپ دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا

ڈی آئی خان، پٹرول پمپ دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ایس او پمپ پہ ہونے والے پراسرار دھماکے کا زخمی ملتان میں زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پہ واقع پی ایس او پٹرول پمپ میں چند روز قبل نہایت پراسرار قسم کا دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دفتر اور دیگر عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی تھی اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ پٹرول پمپ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ائیرٹینک پھٹنے سے دھماکہ ہوا جبکہ موقع پہ ایسے کوئی آثار نہیں ملے تھے۔ اس دھماکے میں خان زمان ولد عبدالرحمان نامی جوان شدید زخمی ہوا تھا، جسے علاج کی غرض سے ملتان منتقل کیا گیا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ خان زمان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کیچ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 894135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش