0
Tuesday 27 Oct 2020 10:19

پنجاب حکومت کا خوبصورت اسم "محمد" لکھنے کے مقابلے کا اعلان

پنجاب حکومت کا خوبصورت اسم "محمد" لکھنے کے مقابلے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے متعصب اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کے معاملے پر پنجاب حکومت نے مغرب کے منفی اقدام کا مثبت انداز میں جواب دینے کیلئے منفرد اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ اطلاعات پنجاب اسم "محمد" (ص) کو خوبصورت، خوشنما اور منفرد انداز میں لکھنے کے مقابلے اور نمائش کا انعقاد کرے گا۔ اس خطاطی مقابلے اور نمائش کا افتتاح وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار 30 اکتوبر کو بارہ ربیع الاول کے موقع پر کریں گے۔

خطاطی کے یہ مقابلے 3 دن جاری رہیں گے۔ مقابلے یکم نومبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں  کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مغرب کے شرپسند اور غلیظ گروہوں کی ہرزہ سرائی کا جواب دینے کا یہ منفرد اور مثبت طریقہ ہو گا۔ پاکستانی عوام دنیا کو تاثر دیں گے کہ ہم اسم محمد(ص) خوبصورتی سے لکھنے والوں کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش