0
Friday 30 Oct 2020 20:53

پاراچنار، فرانس کیجانب سے ناپاک جسارت کیخلاف مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کی پریس کانفرنس

پاراچنار، فرانس کیجانب سے ناپاک جسارت کیخلاف مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کی پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں اور عمائدین نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور یہودیوں کی جانب سے بار بار گستاخیوں کا مرتکب ہونا مسلمانوں کی غیرت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی، سماجی مذہبی تنظیموں اور صدائے مظلومین کے رہنماؤں علامہ مزمل حسین، شفیق مطہری، ڈاکٹر مرتضیٰ حسین، احمد طوری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ فرانس نے ایک بار پھر مسلمانوں کے غیرت کو للکارا ہے اور شان رسالت (ص) میں گستاخی کی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بار بار یہودی لابی خصوصاً فرانس کی جانب سے اس قسم کے مذموم عزائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے مسلم ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اسرائیل کی خوشنودی کیلئے پاکستانی مزدوروں کو گرفتار کررہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ رہنماؤں نے سعودی عرب اور عرب امارات میں قید لاپتہ کئے گئے پاکستانیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 894942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش