0
Friday 30 Oct 2020 18:47
ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون میدان جنگ میں تبدیل

اسلام آباد، گستاخانہ خاکوں کیخلاف متحدہ طلباء محاذ کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

طلباء تنظیموں کا اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان، ریڈ زون کے راستے بلاک
اسلام آباد، گستاخانہ خاکوں کیخلاف متحدہ طلباء محاذ کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کر دی۔ پولیس نے شیلنگ اس وقت شروع کردی جب مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی۔ شیلنگ سے متحدہ طلبا محاذ کے عہدیداروں سمیت مظاہرے میں شریک دیگر افراد بے ہوش ہوئے۔ مظاہرین کی جانب سے جب راستے میں لگائے گئے کنٹینرز پھیلانگنا شروع کیا تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا اور شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر دی، جس کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کے بعد احتجاجی مظاہرین منتشر ہو گئے اور سرینا چوک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے ریڈزون میں داخلے پر مظاہرین پر شیلنگ کی۔ مظاہرین نے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرین نے نماز مغربین ادا کرنے کے بعد دھرنا دینےکا اعلان کر دیا۔ دھرنا سیرینا چوک کی بجائے، آبپارہ چوک پر دیا جائے گا دوسری جانب  پولیس نے ریڈ زون جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیے۔ 
خبر کا کوڈ : 894954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش