0
Saturday 31 Oct 2020 14:45

12 سیاسی جماعتوں کا اچار انتشار پھیلا رہا ہے، خرم شیر زمان

12 سیاسی جماعتوں کا اچار انتشار پھیلا رہا ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ ملک میں 12 سیاسی جماعتوں کا اچار انتشار پھیلارہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رکنِ سندھ اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم اس میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایاز صادق نے جو سخت الفاظ استعمال کئے اس کی مذمت کرتے ہیں، ان کا مشن ملک کو پیچھے کی جانب دھکیلنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش