0
Monday 2 Nov 2020 11:33

حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اُنہیں بھگتنا پڑیگا، مریم نواز

حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اُنہیں بھگتنا پڑیگا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے, اُنہیں بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ الیکشن جیتے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ شین لیگ، نون لیگ اور میم لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں، کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس پر سماعت کا آغاز ہوا ہے، اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں موجود ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز بھی نیب عدالت پہنچ گئی ہیں، اُن کی نیب آمد کے موقع پر کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز گلگت بلتستان الیکشن، ایاز صادق معاملے پر بات کریں گی، اس کے علاوہ مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق بات کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 895448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش