0
Saturday 7 Nov 2020 00:21

گندم کی ترسیل اور فراہمی کیلئ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل

گندم کی ترسیل اور فراہمی کیلئ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے، مشیر خزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ‏مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کروانے کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا جس کے لیے مشیر خزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کے لیے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق گندم کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت 1650 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی گئی جبکہ موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی 40 کلو گرام برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں فلور ملز کے لیے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم  جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب کے لیے 25 ہزار، سندھ 8، کے پی کے اور بلوچستان کے لیے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی جبکہ چار لاکھ میٹرک ٹن گندم ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جائےگی۔ مشیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے لیے 11 ارب 68 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 896322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش