0
Tuesday 10 Nov 2020 00:49

کورونا ایس او پیز، پشاور میں سی اے اے کے 12 ملازمین کیخلاف سخت کارروائی

کورونا ایس او پیز، پشاور میں سی اے اے کے 12 ملازمین کیخلاف سخت کارروائی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عملے کے 12 ملازمین پر جرمانے عائد کردیئے۔ سی اے اے کی انتظامیہ نے پشاور ائیر پورٹ پر ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 12 ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ ملازمین کے ائیر پورٹ پاسز ضبط کر لئے گئے اور اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ ان پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں اور عملے کیلئے کورونا ایس او پیز عمل درآمد لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سی اے اے ویجلنس کی جانب سے اناؤنسمنٹ کے ذریعے ماسک کے استعمال کی ہدایت کی جاتی رہی ہے، اس کے علاوہ ائیر پورٹ پر اندرون ملک کی پروازوں کے مسافروں کے کو  پروٹوکول پر بھی پابندی برقرار ہے۔ سی اے اے حکام کے مطابق غیر ضروری افراد کو ائیرپورٹ کے کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، پشاور ائیرپورٹ پر وزیٹرز کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 896869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش