0
Tuesday 10 Nov 2020 22:24

ملتان جلسے کی اگر اجازت نہ بھی دی گئی تو جلسہ ہمارا آیئنی وقانونی اور جمہوری حق ہے، بلال بٹ

ملتان جلسے کی اگر اجازت نہ بھی دی گئی تو جلسہ ہمارا آیئنی وقانونی اور جمہوری حق ہے، بلال بٹ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ نے کہا ہے کہ 30 نومبر کا جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اگر انتظامیہ نے جلسہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو تاریخ گواہ ہے کہ پھر ہر چوک پر جلسہ ہوگا، امید ہے انتظامیہ جلسے کی اجازت دے دیگی، اگر اجازت نہ بھی دی گئی تو جلسہ ہمارا آیئنی و قانونی اور جمہوری حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ملتان کو جلسہ کی اجازت لینے کی درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ میاں نواز شریف جلسہ سے وڈیو لنک خطاب کریں۔ جلسہ کے حوالے سے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحرک ہو چکی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ سمیت اہم رہنما تیاریوں کے سلسلے میں جلد ملتان آئیں گے۔ مظفرگڑھ میں ڈویژنل کنونشن کے بعد ملتان اور بہاولپور میں ڈویژنل کنونشن بھی ہونگے۔ جلسے میں شرکت کے لئے عوام کا جوش وخروش ناقابل بیان ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 897057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش