0
Saturday 14 Nov 2020 16:44

منبر و محراب کے ذریعے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا، پیر نورالحق قادری

منبر و محراب کے ذریعے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا، پیر نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام بادشاہی مسجد میں منبر و محراب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پیغام پاکستان پر تمام مسالک کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، ڈی جی اوقاف، ڈی سی لاہور، مولانا عبدالخبیر آزاد، مہتم جامعہ اشرفیہ، مہتمم جامعہ نعیمیہ سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منبر و محراب کے ذریعے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔ علماء اور حکمرانوں کو ایک دوسرے کی اصلاح کر کے پاکستان کو آگے بڑھانا ہے، انہوں نے پاک فوج کیا امن کے قیام کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام بادشاہی مسجد لاہور میں منبر و محراب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پیغام پاکستان کی روشنی میں کانفرنس کی میزبانی چیئرمین مجلس علماء پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز، ملک طارق اعوان، مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی، ڈاکٹر شہاب، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری، مولانا سردار محمد خان لغاری، حافظ کاظم رضا نقوی سمیت دیگر نے کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر علماء کرام و مشائخ کا کہنا تھا کہ منبر و محراب کا امن و سلامتی اور دین اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ہے۔ پاکستان میں امن و سلامتی میں علماء و مشائخ نے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں امن و استحکام کیلئے ممبر و محراب پر بیٹھنے والے کا مثبت کردار ادا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی و خوش حالی میں علماء کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ علماء اور حکمرانوں کو ایک دوسرے کی اصلاح کر کے آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں امن کے قیام کیلئے پاک فوج کی ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان سے دشمنی کرنیوالے پاک فوج پر حملہ کرتے ہیں، ہمیں دہلی سے لندن اور لندن سے پاکستان آنے والے بیانیئے کو مسترد کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے جیسے شہری اپنی فوج کیخلاف بیانیوں کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنے کیلئے اپنے ملک کے اداروں کیساتھ مل کر چلنا ہے، ہم منبر و محراب کے ذریعے مثبت پیغام اور تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 897794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش