0
Monday 16 Nov 2020 03:09

پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ میں لاکھوں افراد شریک ہو کر حکومت پر عدم اعتماد کریں گے، مسلم لیگ(ن)

پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ میں لاکھوں افراد شریک ہو کر حکومت پر عدم اعتماد کریں گے، مسلم لیگ(ن)
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو، سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم جلسہ کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسہ نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ حکومت حیلے بہانوں سے لیگی ارکان اسمبلی، عہدیداروں، کارکنوں کو پولیس، نیب کے ذریعے ہراساں کر رہی ہے لیکن حکمران یاد رکھیں پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجہ میں حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء گھبراہٹ میں الٹے سیدھے بیانات دے کر اپنی نوکریاں پکی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت ملتان میں ہونے والے جلسہ سے زیادہ گھبرائی ہوئی ہے۔ خود وزیراعظم عمران خان جلسوں میں اپوزیشن پر نکتہ چینی کر کے اس بات کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جلسہ میں لاکھوں افراد شریک ہو کر حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔ جس کے لیے اپوزیشن کی تمام جماعتیں منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید، منور احسان قریشی، ملک اسلم ڈوگر، اختر عالم قریشی، جلیل خان بابر، رانا نعیم، حاجی صدیق انصار ی، زاہد بشیر قریشی، منور بھٹی، حاجی ارشد بوٹا، طاہر عباس اعوان، واصف محمود بٹ، شیخ عمران ارشد، مرزا عبدالرحمن، انجم ظہور، پیرزادہ انجم، اشفاق خان ودیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 898027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش