0
Wednesday 18 Nov 2020 11:46

کوئٹہ میں مہنگائی کے وار سے عوام پریشان، سبز اور کشمیری چائے کی پتی کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ میں مہنگائی کے وار سے عوام پریشان، سبز اور کشمیری چائے کی پتی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی میں زیادہ استعمال ہونے والی سبز اور کشمیری چائے کی پتی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ کوئٹہ میں سرد ہوائیں کیا چلیں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ اس موسم میں گرم گرم چائے پینا شہریوں کی ضرورت بن جاتی ہے۔ دودھ والی، سبز اور کشمیری چائے لوگ سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے زیادہ استعمال کرتے ہیں مگر رواں سال ان کی قیمتوں میں بھی اضافے نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ہول سیل کی دکانوں پر سبزچائے چھ سو سے بڑھ کر ساڑھے آٹھ سو روپے اور کشمیری چائے سولہ سو سے بڑھ کر دو ہزار روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ کالی پتی کی قیمت بھی ساڑھے آٹھ سو روپے ہو گئی ہے۔ دکانداروں کی سنیں تو وہ اپنی ہی پریشانیوں کا رونا روتے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ چائے کی پتی میں اضافے کا نوٹس لینا حکام بالا کی بھی مجبوری ہے کیونکہ چائے کا استعمال صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ وزیراعلٰی ہاؤس سے لیکر تمام سرکاری دفاتر میں ہوتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 898484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش