0
Thursday 19 Nov 2020 00:30

لیہ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین (ص) کی تقریبات جاری

لیہ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین (ص) کی تقریبات جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع لیہ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین (ص) کی تقریبات کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس کمپلیکس کے زیراہتمام سپورٹس جمنیزیم میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ نعتیہ مشاعرہ میں مختلف شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا، جس میں سیرت النبی (ص) کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام دارالامان میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دارالامان میں مقیم خواتین نے نعت خوانی کی اور حضرت محمد (ص) کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مشتاق حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ان کی تعلیمات سے ہی یہ جہان ایک معاشرہ کے طور پر وجود میں آیا۔
خبر کا کوڈ : 898637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش