0
Saturday 21 Nov 2020 11:30

خیبر پختونخوا میں کورونا پھیلاو خدشے کے باعث 46 سکول تاحال بند

خیبر پختونخوا میں کورونا پھیلاو خدشے کے باعث 46 سکول تاحال بند
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ یہ رپورٹ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل اسکولوں کی تعداد 43745 ہے، جن میں 35488 سرکاری اور 8257 نجی اسکول ہیں۔ کورونا پھیلاو خدشے کے باعث 46 اسکول تاحال بند ہوئے ہیں، دوبارہ بند کئے گئے اسکولوں میں 40 سرکاری اور 6 نجی شامل ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کی شرح میں مزید بہتری آئی ہے، نومبر کے پہلے ہفتے میں ٹیسٹنگ کی شرح 1.22 سے بڑھ کر 1.75 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش