0
Saturday 21 Nov 2020 11:49

PDM ارکان عوام کی سیفٹی سے کھیل رہے ہیں، عمران خان

PDM ارکان عوام کی سیفٹی سے کھیل رہے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی سیفٹی سےکھیل رہے ہیں۔ عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ سخت لاک ڈاون کے خواہشمند پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئےجلسے کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ وہی پی ڈی ایم رہنما ہیں جو لاک ڈاؤن نہ لگانے کی وجہ سے پہلے مجھ پر تنقید کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا بیان میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں اس وقت کورونا وائرس کے 18 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش