0
Sunday 22 Nov 2020 18:31

ہم حکومت کیخلاف اعلان جنگ کا اعلان کر چکے ہیں، اب پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے، مولانا فضل الرحمٰن

ہم حکومت کیخلاف اعلان جنگ کا اعلان کر چکے ہیں، اب پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ ریفرنڈم ہے، آپ لوگوں نے دھاندلی کے ذریعے آنے والی حکومت کو مسترد کردیا ہے، پہلے بھی ہم نے کہا تھا کہ بدترین دھاندلی کی گئی، تمام جماعتوں نے بھی اس پر اتفاق کیا، آج حکمران بوکھلائے ہوئے ہیں، ان کو ذلت و رسوائی کے ساتھ نکالنا ہے، ہم اعلان جنگ کا اعلان کرچکے ہیں، اب پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے۔مولانافضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عظیم الشان جلسے پر پی ڈی ایم قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، والدہ کی وفات پر نواز شریف اور شہباز شریف سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، جسٹس وقار احمد سیٹھ اور علامہ خادم رضوی کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

مولانا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی کرنے والے معلوم ہیں، ہم فوج اور دیگر اداروں کا احترام کرتے ہیں، جب معیشت گرتی ہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے، دو سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کر دی گئی، اسٹیٹ بینک کا بیان ہے، 1951ء کے بعد پاکستان کا سالانہ بجٹ 0.4 پر آیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب واجپائی ہندوستان کا وزیراعظم تھا تو بس کے ذریعے پاکستان آیا، اسوقت پاکستان معاشی طور پر مضبوط تھا، اس لئے واجپائی نے پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کیا، آج افغانستان بھی آپ سے مایوس ہے، پاکستانی عوام بھی یہاں کے ٹرمپ کو مسترد کر دیں گے، ریاست کا دارومدار مستحکم معیشت پر ہوتا ہے، کہتے ہیں اپوزیشن مجھ سے این آر او مانگ رہی ہے، ہم ان سے نہیں یہ ہم سے این آر او مانگ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش