0
Tuesday 24 Nov 2020 12:51

سابق نیول چیف ایڈمرل (ریٹائرڈ) فصیح بخاری انتقال کر گئے

سابق نیول چیف ایڈمرل (ریٹائرڈ) فصیح بخاری انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے۔سابق امیر البحر کے اہل خانہ نے فصیح بخاری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق نیول چیف کی نماز جنازہ کل چک شہزاد میں ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ ایڈمرل (ریٹائرڈ) فصیح بخاری مئی 1997ء سے اکتوبر 1999ء تک پاکستان نیوی کے سربراہ رہے اور پھر اکتوبر 2011ء سے لیکر مئی 2013ء تک قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ بھی رہے۔ فصیح بخاری 1942ء میں پیدا ہوئے اور پھر 1959ء سے لیکر 1999ء تک پاکستان نیوی میں خدمات انجام دیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 899637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش