0
Tuesday 24 Nov 2020 12:57

سندھ کے سرکاری کالجز میں قادیانی کتابیں بھیجنے کی تحقیقات کی جائیں، جماعت اسلامی

سندھ کے سرکاری کالجز میں قادیانی کتابیں بھیجنے کی تحقیقات کی جائیں، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے کتابوں کے قومی ادارے نیشنل بک فاؤنڈشن کراچی دفتر کی جانب سے قادیانی لابی کی کتابیں سرکاری خرچے پر سندھ بھر کے کالجز میں بھیجنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی تحقیقات اور ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ کراچی میں شعبہ تعلیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق منصوری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے، حکمران ٹولہ غیر مسلم اقلیت قادیانی لابی کی اس طرح سرپرستی کرکے مسلمانوں کی ایمانی غیرت و جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی وزارت تعلیم اس کی وضاحت اور سندھ کے عوام کو اعتماد میں لے، اگر حکومتِ سندھ میں موجود قادیانی نواز ٹولہ اپنی دوغلی پالیسیوں سے باز نہ آیا، تو اس کے خلاف شدید ردعمل آسکتا ہے، جس کی پوری ذمہ داری سندھ حکومت کے ان اداروں اور افسران اور وزراء پر ہوگی، جن کی سرپرستی میں اسلام اور پاکستان کے خلاف یہ حرکتیں مسلسل کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش