0
Wednesday 25 Nov 2020 12:37

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش پر توجہ مبذول کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بھارت نے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کشمیری نسل کشی اور کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، کشمیریوں کی اراضی چھینی اور غیر کشمیریوں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے،بھارت کے غاصبانہ اقدامات سے کشمیری اپنی سیاسی اور ثقافتی شناخت کھو رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے،بھارت رواں سال ایل او سی پر 2700 خلاف ورزیاں، 25 شہری شہید، 200 زخمی کر چکا، اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کے تحت سلامتی کونسل کی کچھ اہم ذمہ داریاں ہیں،ھارت کو مجرمانہ نوآبادیاتی منصوبے سے روکنا بھی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے،کشمیریوں کو انکا کا حق خودارادیت دیا جائے، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے۔
خبر کا کوڈ : 899859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش