0
Thursday 26 Nov 2020 09:26

شاہ محمود قریشی مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نائیجیریا جاتے ہوئے جدہ رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر رکے ہیں جہاں ان کا چیف آف رائل پروٹوکول آفیسر احمد بن ظافر اور سعودی حکام نےاستقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل خالد مجید بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نائیجیریا میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے تبادلۂ خیال کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کچھ قرار دادیں اس اجلاس میں پیش کرنے کا ارادہ ہے، اہم منصبوں پر دو طرفہ ملاقاتوں اور پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں پر گفتگو اور پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا موقع ملے گا، اسلامو فوبیا سے متعلق پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان تذبذب کا شکار ہیں، پاکستان کا اسلاموفوبیا سے متعلق بہت واضح اور ٹھوس مؤقف رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 900016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش