0
Thursday 26 Nov 2020 10:07

شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے، عاشق حسین خان

شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے، عاشق حسین خان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں نے بٹھنڈی واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے جو دہائیوں پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ ایک پریس بیان میں شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہا کہ کچھ فرقہ پرست عناصر بار بار بٹھنڈی پہنچ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جن پر روک لگانی چاہیئے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ان عناصر کو بٹھنڈی جانے کی کیا ضرورت ہے اور وہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔  عاشق حسین خان نے کہا کہ گزشتہ روز بھی یہ عناصر بٹھنڈی پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں کو اشتعال دلانا چاہا۔

انہوں نے کہا کہ بٹھنڈی میں ہندو، مسلم، سکھ تمام طبقوں کے لوگ بستے ہیں اور ان سبھی کی طرف سے دانشمندی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان عناصر کے خلاف وہ ایک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جو پُرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں سول سوسائٹی کی طرف سے پچھلی سات دہائیوں سے بھائی چارے اور امن کی فضا برقرار رکھی گئی ہے اور اس کے لئے کافی کوششیں کارفرما رہی ہیں جن کو یہ عناصر ناکام بنانا چاہتے ہیں جس کی بہر صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ عاشق حسین خان نے کہا کہ اگر کسی کو کسی سے شکایت ہے تو اس کے لئے جائز طریقہ کھلے ہیں اور عدالت یا قانون کا رخ کیا جائے لیکن یہ کونسی منطق ہے کہ ہر کچھ دن کے بعد بٹھنڈی پہنچ کر نعرے بازی کی جائے اور مقامی لوگوں کو اشتعال دلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 900024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش