0
Thursday 26 Nov 2020 10:19

جماعت اسلامی کا کراچی کے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا کراچی کے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے کراچی کے ساحل پر قائم ڈنگی و بھنڈار جزائر کو وفاق کے قبضے میں دینے کیلئے صدارتی آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزائر کی ترقی کیلئے سندھ کے عوام کو اعتماد میں لیکر انکی مرضی و منشا کو شامل کیا جائے، ان جزائرکی ترقی و تعمیر کا فائدہ 70 فیصد سندھ کے عوام کو ملنا چاہئے، جزائر پر حق حاکمیت سندھ کے پاس ہونا چاہئے، اس سے چھیننے کی کوشش نہ کی جائے، یہ مطالبہ جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امراء کے ہونے والے اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد میں کیا گیا، اجلاس قباء آڈیٹوریم کراچی میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سندھ کے جزائر پر قبضہ کیلئے وفاقی حکومت کا راتوں رات صدارتی آرڈیننس جاری کرنا غیر قانونی و غیر اخلاقی عمل ہے، اگر وفاقی حکومت ان جزائر پر واقعی سنجیدہ تھی، تو سب سے پہلے اسے سندھ حکومت اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔

قرارداد میں کہا کہ ہم ملک کے کسی بھی حصے میں تعمیر و ترقی کے مخالف نہیں ہیں، مگر جہاں تعمیر و ترقی ہو رہی ہے، وہاں پر مقامی آبادی اور صوبہ کے عوام کو کیا ملے گا، خدشہ ہے کہ ان جزائر پر بیرونی ممالک کی کمپنیاں آکر اپنے پنجے گاڑیں گی، ان کی سرمایہ کاری کا پورا منافع وفاقی حکومت کو حاصل ہوگا، جبکہ مقامی آبادی، سندھ حکومت و عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ کے عوام کا یہ خدشہ بیجا نہیں ہے، وفاقی حکومت پہلے ہی سندھ سے نکلنے والے گیس کی رائلٹی عدل و انصاف کے مطابق سندھ کو نہیں دیتی، جبکہ اس وقت 65 فیصد گیس ملک کو سندھ فراہم کرتا ہے، مگر بدقسمی سے یہاں پر بھی چپراسی سے لیکر مسجد کا پیش امام بھی سندھ کا نہیں ہوتا، اس طرح ناانصافیاں ہوگی تو تحفظات ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 900030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش