0
Saturday 28 Nov 2020 21:26

مقبوضہ کشمیر میں خشک موسم اور دن رات مطلع صاف رہنے کے باعث شدید سردی کی لہر

مقبوضہ کشمیر میں خشک موسم اور دن رات مطلع صاف رہنے کے باعث شدید سردی کی لہر
اسلام ٹائمز۔ خشک موسم اور دن رات مطلع صاف رہنے کے باعث پوری کشمیر وادی، خطہ پیر پنچال، وادی چناب اور لداخ سخت ترین سردی کی لپیٹ میں ہے کیونکہ دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہورہی ہے۔ صبح اور شام کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواﺅں نے اہلیان وادی کا گھروں سے باہر آنا مشکل سے مشکل تر بنا دیا ہے۔ اس دوران جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات سرینگر میں درجہ حرارت منفی 2 اعشاریہ 2 ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شبانہ منفی 5 اعشاریہ 6 ڈگری سلیشیس درجہ حرارت کے ساتھ سیاحتی مقام کشمیر میں سرد ترین مقام رہا۔

اُدھر جموں صوبے میں شبانہ 0.8 ڈگری سلیشیس کے ساتھ بھدرواہ قصبہ سردترین علاقہ رہا جبکہ لداخ خطے میں لیہہ ضلع سردین ترین مقام رہا جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 اعشاریہ 9 ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں رات کا درجہ حرارت مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات لیہہ سب سے زیادہ سرد ترین مقام رہا کیونکہ وہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.9 ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر وادی میں گلمرگ اور جموں صوبہ میں بھدرواہ قصبہ سرد ترین مقام رہے، کیونکہ وہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.6 اور 0.8 ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سلیشیس درج ہوا ہے جبکہ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی رات کا درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ درایں اثنا حالیہ برف باری کے بعد بند پڑی سرینگر لیہہ شاہراہ کو سنیچر کے روز یک طرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش