0
Monday 30 Nov 2020 07:22

سکھر، قومی شاہراہ پر مسافر وین الٹنے سے 11 افراد جاں بحق

سکھر، قومی شاہراہ پر مسافر وین الٹنے سے 11 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر سکھر کے قریب وین الٹنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حاثے کا شکار وین رحیم یار خان سے کراچی جا رہی تھی، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  مرنے والوں میں مسمات حنا، اران، ٹینا، نور فاطمہ، رضوان، لائبہ، طاہرہ، رحمان، یعقوب، روبینہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ارشد، یعقوب، شیراز، سجاد اور مہک سمیت دیگر شامل ہیں، دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آنے پر طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 900748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش