0
Sunday 7 Aug 2011 19:09

ڈی آئی خان،ٹانک کو سرائیکی صوبے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا جائیگا، فیصل کنڈی

ڈی آئی خان،ٹانک کو سرائیکی صوبے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا جائیگا، فیصل کنڈی
ڈی آئی خان:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے صوبہ سرائیکی محاذ قائم کر لیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو سرائیکی صوبے میں شامل نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔ مجوزہ سرائیکی صوبہ میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق کر لیا۔ سرکٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ سرائیکی محاذ کے لیے چیمبر آف زراعت شیخ مکرم کو چیرمین منتخب کر لیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے نئے صوبوں کے قیام پر اتفاق خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو سرائیکی صوبے میں شامل نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 90079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش