0
Monday 30 Nov 2020 16:12

بطور جانشین ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا، بلاول بھٹو زرداری

بطور جانشین ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر کہنا ہے کہ میں  بطور جانشین شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جمہوریت و مضبوط پاکستان کی خاطر آمروں کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے مختلف ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا بڑی جرات سے سامنا کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے، پی پی پی آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے بطور جانشین ان کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 900833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش