0
Tuesday 1 Dec 2020 16:22

آصف زرداری نااہل ہوئے تو انکی جگہ آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی

آصف زرداری نااہل ہوئے تو انکی جگہ آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری نااہل ہوئے تو آصفہ بھٹو ان کی جگہ الیکشن لڑیں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کو گذشتہ روز لانچ نہیں کیا گیا، وہ پہلے سے ہی سیاست میں ہیں۔ چوہدری منظور حسین نے کہا کہ آصفہ نے مختصر تقریر کی، کیوںکہ بلاول نے ویڈیو تقریر کرنی تھی جو کہ تکنیکی مسائل کے سبب نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی سیاست میں ہیں، لیکن آگے آنے میں انہیں وقت لگے گا۔

معروف تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا، وہ ایک ٹیسٹ تھا، ان کو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول بھٹو کو بہت وقت لگے لگا، بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی، سندھ میں پیپلز پارٹی کا فی الحال کوئی متبادل نہیں، لیکن ان کیلئے بڑا مسئلہ پنجاب میں دوبارہ واپسی ہے۔ مظہر عباس نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی لانچنگ پہلا الیکشن ہوتا ہے، جب آصفہ پہلا الیکشن لڑیں گی تو وہ ان کی لانچنگ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 901037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش