0
Friday 4 Dec 2020 13:31

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند، کراچی میں گیس بندش کی شکایات

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند، کراچی میں گیس بندش کی شکایات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت صوبے بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل شروع ہوگیا، جس کے بعد سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، دوسری جانب شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں گیس بندش کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل شروع ہوگیا، جس کے بعد  سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ سندھ بھر کے تمام اسٹیشن صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ رواں ہفتے اب تک تیسری بار سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بند کی گئی ہے۔ ترجمان سوئی گیس کے مطابق آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشن بدستور کھلے رہیں گے، آر ایل این جی اسٹیشنز کو گیس کی ترسیل بلاتعطل جاری ہے۔

کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں گیس بندش کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جن میں کورنگی، سائٹ نارتھ کراچی، سپرہائی وے انڈسٹریل زون، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ، دعا چوک، لئیق آباد، قصبہ، اردو نگر کے علاقے، لیاری جہان آباد، عیدو لین، نوا لین اور چاکیواڑہ، بلدیہ سعید آباد، 24 مارکیٹ اور متصل علاقوں میں، نیو کراچی دعا چوک، سیکٹر 11 اور سیکٹر 9 کے علاقے، منگھوپیر میں بھی متعدد علاقوں میں گیس بندش کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ بنارس اور سائٹ کے علاقوں میں، قائدآباد، گلشن بونیر، لانڈھی 89، لانڈھی 4، گلستان جوہر بلاک 19 میں مختلف اپارٹمنٹس اور کورنگی ڈھائی اور تین کے علاقے، کورنگی کراسنگ کے مختلف یونٹس میں بھی گیس کی سپلائی متاثر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش