0
Wednesday 9 Dec 2020 15:20

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ضمنی الیکشن کرا دیں گے، وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ضمنی الیکشن کرا دیں گے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے استعفے دیئے تو ضمنی الیکشن کرا دیں گے۔ کالم نگاروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ این آر او اور کرپشن کے علاوہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیب کو آج ختم کر دیں اپوزیشن اسمبلیوں میں آ کر بیٹھ جائے گی، کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی، لیکن یہ نظام چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن سے زیادہ پراعتماد ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کچھ ملک اپوزیشن کے پیچھے ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کو عام آدمی اور اپوزیشن سنجیدہ نہیں لے رہی، لاہور جلسے کی اجازت نہیں دی، لیکن انہیں روکیں گے بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانے میں تاخیر کی، معاشی طور پر اب ہم سیدھے رستے پر چل پڑے ہیں، ہمیں پتا ہے کہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ جیت میری ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہت اچھے ہیں، ہم ایک پیج پر ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کورونا کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 902651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش