0
Wednesday 9 Dec 2020 21:05

اسرائیل کو تسلیم کرنا کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت سے دستبرداری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسرائیل کو تسلیم کرنا کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت سے دستبرداری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو رواں صدی کی بدترین بربریت قرار دیتے ہوئے کہا ہے بھارتی افواج کا بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد معمول کی کارروائی بن چکی ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں اور امت مسلمہ کو مظلوم کشمیریوں کے زخم کیوں دکھائی نہیں دے رہے، مسلمان حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیر انسانی کارروائیوں کی سفارتی سطح پر سخت الفاظ میں مذمت کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ریاستوں کے دوستانہ مراسم امت مسلمہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ آستین کے وہ سانپ ہیں، جو دودھ پی کر ڈستے ہیں، اسرائیل عالمی انسانیت کے قلب میں خنجر کی مانند ہے، غاصب ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب کشمیر کے مسلمانوں کے حق خود ارادیت سے دستبرداری ہے، جو قطعی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ایسے دوست ممالک سے چوکنا رہنا ہوگا، جو اسرائیل کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور فلسطین کاز کو کھلم کھلا نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی شہ رگ سی پیک کے خلاف اندرون و بیرونی سازشیں کی جا رہی ہیں، ارض پاک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک ملک کی سلامتی و استحکام کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازش ہے، ملک دشمن بیرونی طاقتیں ترقی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے اپنے آلہ کاروں کو استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو اپنا احتجاج موخر کرنا چاہیئے تھا، لیکن انہیں ملک و قوم کی سلامتی سے زیادہ وہ ''مخصوص ایجنڈا'' عزیز ہے، جس کے لئے سیاسی حریف ایک دوسرے کے دوست بنے بیٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش