0
Friday 11 Dec 2020 13:05

جعلی راج کماری کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا، فردوس عاشق

جعلی راج کماری کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر گزر گیا آر ہوا نہ پار، جعلی راج کماری کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جاتی امرا کی جعلی راج کماری کا آر یا پار کا جعلی اعلان بھی جعلی ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 13دسمبر بھی گزر جائے گا، پی ڈی ایم پرانی تنخواہ پر ہی کام کرتی رہے گی، جلسے کریں یا جلوس نکالے، حکومت کہیں نہیں جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راج کماری جتنے مرضی دورے کر لے، 2 دن بعد ان سب کو وہ دورہ پڑے گا کہ دنیا دیکھے گی، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے، انہیں اپنی منفی سیاست دفنانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری کی سیاست کا جواب خدمت کی سیاست سے دے رہے ہیں، ایک طرف ہمارا ازلی دشمن سرحدوں پر بیٹھا وطن عزیز کے استحکام کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ فردوس عاشق کا مزید کہا ہے کہ ملک دشمن ایجنڈے پر چلنے والی پی ڈی ایم انتشار پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 903015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش