0
Monday 14 Dec 2020 23:58

50 لاکھ یمنی شہری قحط سے ایک قدم کے فاصلے پر پہنچ چکے ہیں، اقوام متحدہ

50 لاکھ یمنی شہری قحط سے ایک قدم کے فاصلے پر پہنچ چکے ہیں، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے "خوراک و زراعت کی تنظیم" (Food and Agriculture Organization of the United Nations-FAO) نے خبردار کیا ہے کہ کم از کم 50 لاکھ یمنی شہری آئندہ سال پیش آنے والے ممکنہ قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ چینی خبررساں ایجنسی شینہوا کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوارک و زراعت نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک مختصر بیان میں عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ سال 2021ء میں ممکنہ طور پر یمن کی آدھے سے زیادہ آبادی قحط کا شکار ہو جائے گی۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فاؤ (FAO) کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2021ء تک کم از کم 50 لاکھ یمنی شہری قحط یا اس سے ملتے جلتے حالات سے دوچار ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت نے اپنے بیان میں یمن کے اندر پیش آنے والے ممکنہ انسانی بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس جنگ زدہ ملک کو بچانے کے لئے وہ عالمی برادری کی فوری مدد کی محتاج ہے۔ واضح رہے کہ اس تنظیم کی جانب سے جاری سال کے دوران قبل ازیں سامنے آنے والے ایک بیان پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹرس نے بھی خبردار کیا تھا کہ یمن دنیا کی بدترین قحطی سے دوچار ہونے والا ہے۔ انٹونیو گیوٹرس نے تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن کے حالات کی خرابی کی اصلی وجہ اس ملک کی معیشت اور عوام کو ملنے والی عالمی امداد میں شدید کمی ہے جس میں رکاوٹ کا سہرا غریب ترین مسلم ملک یمن پر جنگ مسلط اور اس کا سخت ترین سرحدی محاصرہ کرنے والے امیر ترین مسلم ملک "سعودی عرب" کے سر ہے۔
خبر کا کوڈ : 903748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش