0
Wednesday 16 Dec 2020 23:20

اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں آج بھی دل خون کے آنسو روتا ہے، سیدہ زہرا نقوی

اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں آج بھی دل خون کے آنسو روتا ہے، سیدہ زہرا نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سربراہ اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور پاکستان کی تاریخ کا بھیانک ترین دہشتگردی کا واقعہ ہے، جس میں معصوم بچوں سمیت 144 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کربناک واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ ڈالا، چھ سال گزر جانے کے باوجود آج بھی آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں دل خون کے آنسو روتا یے۔

درندہ صفت دہشتگرد جو کہ انسانیت کے دشمن ہیں، انہوں نے بزدلانہ وار کرکے معصوم بچوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی اور ایسی سفاکیت کا بازار گرم کیا کہ زمین کانپ اٹھی۔ انھوں نے کہا کہ ننھے بچوں کی اس عظیم قربانی نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا ملک دشمن عناصر کے لئے فوری اور کڑی سے کڑی سزا ہونی چاہیئے، تاکہ وہ نشان عبرت بن سکیں اور قوم کا کوئی بھی فرد اس بے دردی سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 904188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش