0
Monday 21 Dec 2020 21:42

مولانا فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کی جان کو خطرہ ہے، وزارت داخلہ

مولانا فضل الرحمان سمیت 20 سیاستدانوں کی جان کو خطرہ ہے، وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے اور یہ لوگ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 سیاستدانوں کو خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں نیکٹا کے دورے کے موقع پر گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آگے لگا رکھا ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی مسئلوں میں خلفشار پیدا کررہا ہے، اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملک میں برطانیہ کی پروازیں بند کرنے کی اپیل بھی کی۔
 
خبر کا کوڈ : 905231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش