0
Sunday 2 Aug 2009 12:04

امریکہ کا اپنے سینکڑوں فوجی اور عملہ اسلام آباد میں تعینات کرنے کا منصوبہ

امریکہ کا اپنے سینکڑوں فوجی اور عملہ اسلام آباد میں تعینات کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد:امریکہ نے اپنے سٹرٹیجک مفادات کے تحت اپنے سینکڑوں میرینز اور بھاری عملے کو اسلام آباد میں تعینات کرنے کا ایک بڑا منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے کے لئے اس نے سی ڈی اے سے 18 ایکڑ اراضی انتہائی ارزاں نرخوں پر حاصل کر لی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ پاکستان کے اندر اپنی بھاری موجودگی کا خواہاں ہے اور باالخصوص اسلام آباد میں وہ اپنے سینکڑوں میرینز کے علاوہ سفارتی عملے کے نام پر سینکڑوں لوگ ٹھہرانا چاہتا ہے اس کے لئے اس نے امریکی سفارت خانے کی حدود میں تعمیراتی کام بھی شروع کر دیا ہے اور سینکڑوں ارکان پر مشتمل نئے سٹاف کی رہائش گاہ کے لئے ایک ارب ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سفارت خانے کی مرکزی عمارت کی توسیع پر 405 ملین ڈالر ،330 اہلکاروں کی رہائش کے لئے ایک کمپلیکس تعمیر کرے گا جس پر 11 ملین ڈالر خرچ ہونگے، اس کے علاوہ 250 ہائوسنگ یونٹس بھی تعمیر ہونگے جس پر197 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اس مقصد کیلئے امریکی سفارتخانے نے سی ڈی اے سے کھربوں روپے کی 18 ایکڑ اراضی صرف ایک ارب روپے میں حاصل کر لی ہے اور ایک ترکش فرم امریکی سفارت خانے کیلئے 159 کمروں پر مشتمل کمپائونڈ تیار کر بھی چکی ہے۔ یہ نیا سٹاف پاکستان میں پہلے سے موجود 750 مضبوط امریکی فوجی دستے کے ساتھ ملے گا جبکہ پاکستان نے اس قسم کے دستے کے صرف 350 اہلکاروں کو پاکستان میں رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔



خبر کا کوڈ : 9060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش