0
Friday 25 Dec 2020 18:13
اسرائیل پاکستان کا دشمن ہے، مردہ باد اسرائیل ریلی کراچی میں ہو گی

نئے انتخابات اور حکومت کے خاتمے پہ تمام جماعتیں متفق، مولانا فضل الرحمان

اسرائیلی لابی مولانا شیرانی کے متنازعہ بیان کو اجاگر کر رہی ہیں
نئے انتخابات اور حکومت کے خاتمے پہ تمام جماعتیں متفق، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مستعفی ہو اور عام انتخابات کا اعلان کیا جائے پھر بات ہو سکتی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متفق ہیں ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے شفاف انتخابات کا انعقاد کرایا جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی قدیمی دینی درسگاہ دارالعلوم نعمانیہ میں شیخ الحدیث مولانا علاو الدین مرحوم کے فرزند مفتی حسین احمد عرفان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ جامعہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر وحیدالدین، شیخ الحدیث مولانا اشرف علی، مولانا قاری ضیاء الدین، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حاجی عبداللہ شاہ جہان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے مگر تمام جماعتیں ابھی تک متفقہ فیصلے پر سختی سے کاربند ہیں، کسی جماعت یا لیڈر کی ذاتی رائے کو بنیاد بنا کر اس کو پی ڈی ایم  کے معاملات سے جوڑنا درست نہیں ہے کیونکہ تمام جماعتیں متفقہ فیصلے کی ہی پاسداری کر رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب مولانا کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا مشورہ پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلکٹیڈ کس حیثیت سے مجھے نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا کہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہ ہی جنرل ہوں اور نہ ہی نیازی جو سرنڈر کروں۔ نیب کی جانب سے قائم مقدمہ میں تحصیل امیر سردار موسی خان بلوچ سرخرو ہوئے مگر انہیں رہا نہیں کیا جا رہا نیب کسی کے اشارے پر ہمارے ساتھیوں کو تنگ کررہی ہے مگر ہمارے دوستوں کارکنوں کے عزائم کا کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی کے اختلافی موقف کو وہی قوتیں اور عناصر اجاگر کررہی ہیں جو اسرائیلی لابی کے حامی ہیں، اسرائیلی لابی پاکستان دشمن لابیز،تحریک انصاف اور حکومتی حلقے مولانا شیرانی کے بیانات کو جس انداز سے اجاگر کر رہے ہیں، وہ خود بہت کچھ واضح کرنے کے لیے کافی ہے۔ اسرائیل پاکستان کا دشمن ہے اس مسئلہ پر جمعیت علمائے اسلام ملک بھر میں بھرپور مہم شروع کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے بارے میں پی ڈی ایم دو جنوری کو فیصلہ کر کے قوم کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فنگنشل لیگ اسٹبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے جسکے لوگ تفویض شدہ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش